تازہ ترین

ملک میں 41965 نئے کورونا وائرس کیس،460ہلاکتیں

تاریخ    1 ستمبر 2021 (38 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41965 نئے کیس اور سامنے آئے جبکہ اس دوران یہاں 460 افراد وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔
وزارتِ صحت کے مطابق کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 439020 تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 33964 متاثرین صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31993644 ہوگئی ہے۔