تازہ ترین

آغاز بے نقاط

تاریخ    19 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


جبیں نازاں
یوں بسم اللہ کی ابتدا نقطے سے ہوتی ہے لیکن اللہ تعالی نے پہلی ہر ایک شئے بے نقاط رکھی ! مثلا بارہ مہینوں میں سال کا پہلا مہینہ محرم ا الحرام ہے اور یہ بے نقطہ ہے ۔۔دنیا کی پہلی تخلیق پانی ہے ، پانی کو عربی میں ماءکہتے ہیں۔ماء بھی نقطے سے پاک، دنیا کے پہلے انسان 'آدم  'اور آدم نقطے کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو پھر صنف نازک کیسے برداشت کرلیتیں، لہٰذا  اللہ عزوجل مساوات کی دلیل نظیر بے نظیر ملاحظہ فرمائیں بی بی حوا 'آپ انسان کی ساخت پر غور فرمائیں! بشر کے وجود کی ابتدا کہاں سے ہوتی ہے؟ سر سے ۔سر عربی میں" راس "کہلاتا ہے۔ یہ ابتدا بھی بے نقطہ ۔پرندوں میں سب سے پہلے مور بنایا گیا جسے طاؤس کہتے ہیں ، کیڑے مکوڑوں میں سانپ جنت میں نگراں تھا ،آدم و حوا کا کہ شیطان داخل نہ ہوجائے ۔ سانپ وہاں 'حیہ 'کے نام سے جانا جاتاتھا۔
آبی جانور میں 'ماہی 'کو اولیت اس نسبت سے حاصل کہ مکین جنت کو سب سے پہلے جو خورد اشیاء پیش کی جائے گی وہ ماہی یعنی کہ اسمک کا ایک حصہ ہو گا ۔۔۔جسے رب کریم نے بے نقطہ رکھا ۔
کہا جاتا ہے دنیا پہلے پہل صرف پانی ہی پانی تھی، پانی زمین کے جس حصے سے خشک ہونا یعنی کہ سمٹنا شروع ہوا ۔وہ دنیا کا مرکز ہے یعنی کی بیت الحرام ۔اور بیت 'الحرام ' جس شہر میں واقع ہے اس کا نام 'مکہ 'شریف ہے ۔پہلی عبادت گاہ بھی نقطے سے پاک اور پہلا شہر بھی ،اسی طرح بیت الحرام کی عین اوپر چوتھے آسمان پربھی عبادت خانہ ہے جو بیت 'المعمور کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یہاں ہروقت ملائک عبادت میں مشغول رہا کرتے ہیں ۔ایک بار جس ملک کی حاضری ہوتی ہے دوبارہ اسے شرف حاصل نہیں ہوتا۔ اس بات سے اندازہ کرلیں کہ فرشتوں کی تعداد کتنی ہوگی! اللہ پاک نے انسانوں سے قبل فرشتوں کو بنایا ۔فرشتے 'ملائک 'کہلائے ۔
کلمہ اولیٰ یعنی کہ کلمہ طیبہ میں اللہ کو نقطہ کیونکر پسند ہوتا ؟ اتنا ہی نہیں قرآن شریف کی پہلی سورت الحمد 'کے نام سے جانی جاتی ہے۔ جسے سورہ فاتحہ بھی کہتے ہیں،  اور بھی کئی نام ہیں۔ اللہ نے آپ نے محبوب کا نام بھی ا پنے ذاتی نام کی مانند نہایت خوبصورت اور نقطہ سے بے نیاز رکھا ۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم اور 'احمد 'صلی اللہ علیہ وسلم۔
اللہ جن سے ہم کلام ہونا چاہا انھیں کلیم اللہ کے نام سے پکارا لیکن ان کا نام تو موسیٰ 'تھا ۔جس پہاڑ پر ہم کلام ہوا اس کا نام 'طور مجھے یقین کہ اللہ نے جس شجر پر اپنا پہلا جلوہ دکھایا اس شجر کا نام بے نقط ہوگا !
اللہ کو سب سے زیادہ پسندیدہ دین 'اسلام  ' ہے ۔جو رہتی دنیا تک قائم رہنے والا ہے۔اسلام پر ایک بات یاد آئی، جب ہم آپس میں ملتے ہیں ۔پہلا لفظ جو بولتے ہیں وہ السلام 'علیکم ہے یعنی کہ ہماری ہرپہل بے نقط ہے۔
جب مسلمان نماز باجماعت پڑھتے ہیں۔نماز پڑھانے والا افضل ہوتا ہے ،اس لیے اسے ' امام ' کہتے ہیں، امام اپنے سر پر جو دستار باندھتے ہیں اسے 'عمامہ کہتے ہیں ۔ مردوں کوجنت میں ملنے والی عورت 'حور ' ۔الغرض کہ مالک کل کے نزدیک آغاز ہی نہیں عزیز  افضل و برتر’’بے نقاط ‘‘ ٹھہرا ۔۔۔!
'عمررضی اللہ عنہ بھی بے نقاط اور 'علی 'رضی اللہ عنہ بھی۔
چونکہ محرم الحرام کا مہینہ چل رہا ہے تو کربلا کا ذکر بھی لازمی ہے ۔احباب میدان کربلا میں سب سے پہلے شہید ہونے والے خیمہ حسین رضی اللہ عنہ سے 'حر 'تھے  جنھوں نے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔اس جنگ کی ابتدا بے نقطہ نام کے بندے کا انتخاب اللہ نے کیا۔گرچہ یہ ابن یزید کی طرف سے حسین رضی اللہ عنہ سے مذاکرات کرنے آئے لیکن حسین رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو پھر ابن زیاد کی لشکر کو خیر باد کہہ دیا۔  
جبیں نازاں  ۔ لکشمی نگر نئی دہلی