تازہ ترین

امن دیپ اسپتال کی سرینگر میں او پی ڈی | 21اور22اگست کو کڈنی اسپتال سونہ وار میں دستیاب ہونگے

تاریخ    18 اگست 2021 (45 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //امن دیپ اسپتال امرتسر سونہ وار باغ میں قائم گردوں کے خصوصی اسپتال میں ہڈیوں اورجوڈوں کی تبدیلی، نیرو اور ریڈھ کی ہڈی کے امراض میں مبتلا مریضوں او پی ڈی خدمات کا آغاز کرنے جارہا ہے۔او پی ڈی خدمات ہڈیو ںاور جوڑوں کی منتقلی کے ماہر ڈاکٹر اوتار سنگھ اور نیورو سرجن ڈاکٹر حتیش کمار کی نگرانی میں شروع کی جائے گی۔ او پی ڈی خدمات 21اگست کو صبح 11بجے سے شام 5بجے اور 22اگست کو صبح 9بجے سے صبح 11بجے تک دستیاب ہونگی۔ او پی ڈی میں ہڈیوں کی امراض،نفسیاتی بیماریوں، ریڈھ کی ہڈی، کمر درد، ریڈھ کی ہڈیوں کے زخم اور دیگر بیماریوں کیلئے علاج دستیاب ہوگا۔علاج کی سہولیات پہلے سے طے شدہ  appointmentکی بنیاد پر ہوگی۔امن دیپ اسپتال ملک کے اعلیٰ طبی اداروں میں ایک ہے جو پچھلے کئی دہائیوں سے طبی شعبہ میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ 
اسپتال کا مقصد ملک بھر میں لوگوں کو اعلیٰ اور معیاری علاج و معالجہ فراہم کریا ہے جبکہ اسپتال میں تجربہ کار ڈاکٹر دن رات مریضوں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔ امن دیپ اسپتال بھارت کا پہلا طبی ادارہ ہے جہاں سال 2018سے ابتک   Robotic Knee Replacement سے 1200مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا ہے۔