تازہ ترین

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت کئی عبادت گاہیں ایک بار پھر بند

تاریخ    13 اگست 2021 (28 : 03 PM)   
(Representational file pic)

یو این آئی
سری نگر// سری نگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد اور شہر میں قائم دیگر مرکزی حیثیت کی مساجد اور خانقاہوں میں جمعہ کے روز ایک بار پھر محراب و منبر خاموش رہے۔
 جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے یو این آئی اردو کو بتایا ” مجھے صبح کے دس بجے ہی اطلاع دی گئی کہ حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا ” پھر سننے میں آیا کہ درگاہ حضرت بل، خانیار شریف، خواجہ نقشبند صاحب غرض دوسری بڑی مساجد و خانقاہوں میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی“۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے جامع مسجد سرینگر کو کم و بیش تین مہینوں کے بعد نمازجمعہ کیلئے کھولا گیا تھا۔