تازہ ترین

بالی ووڈ سٹار سونو سود بٹہ مالو میں نمودار

چھاپڑی فروش کے چپلوں کی تشہیر کی

تاریخ    7 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// بالی وڈ ادکار سونو سود ، جو یہاں جموں و کشمیرکی نئی فلم پالیسی متعارف کرانے کے سلسلے میں موجود ہیں ،  بٹہ مالو علاقے میں ایک چھاپڑی فروش کے اسٹال پر نمودار ہوکراس کے سامان کی تشہیر کی اور اس کو حیران کردیا۔ سونوسود نے چھاپڑی فروش شمیم خان کے ساتھ بات چیت شروع کی ، جو ایک دہائی سے جوتے اور چپل بیچ رہے ہیں۔48 سالہ اداکار ، جنہوں نے وبائی امراض کے دوران مہاجر مزدوروں کی مدد کرنے پر عوامی پذیرائی حاصل کی ہے ، نے چپلوں کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور خان سے کہا کہ وہ انہیں کچھ رعایت دیں۔اس کے بعد سود نے اپنے مداحوں کو خان کے اسٹال پر آنے کی تلقین کی۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ،’’جو بھی جوتے خریدنا چاہتا ہے ، شمیم بھائی کے اسٹال پر آئے اور اگر آپ میرا نام لیں گے تو وہ آپ کو چھوٹ دے گا۔‘‘