تازہ ترین

جموں صوبہ میں ممبر شپ مہم میں تیزی لائیں

الطاف بخاری کی پارٹی لیڈران کو ہدایت

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطا ف بخاری نے صوبہ جموں کی پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ جموں میں ممبر شپ مہم میں تیزی لائی جائے۔ پارٹی صوبائی دفتر جموں میں صوبائی، ضلع عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کے سربراہان اور کارڈی نیٹرز کی منعقدہ ایک میٹنگ میں الطاف بخاری نے تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں صوبہ جموں کے سبھی اہم لیڈراان موجود تھے جنہوں نے فیڈ بیک فراہم کی۔ انہوں نے پارٹی لیڈران سے کہاکہ ممبر شپ مہم میں تیزی لائی جائے اور اِس کو ستمبر تک ختم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ پارٹی کے اندرونی انتخابات میں رواں برس کے آخر میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے لیڈران سے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ بہتر راوبط قائم کریں اور پارٹی کی پالیسیوں بارے اُن کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے عوامی رابطہ پروگرام جموں صوبہ کے اطراف واکناف میں منعقد ہونے چاہئے۔ اس سے قبل اپنی پارٹی جموں لیڈرشپ نے الطاف بخاری کو مفصل جانکاری فراہم کی ۔