تازہ ترین

جموں ٹرانسپورٹروں کا مسافر کرایے میں اضافے کا مطالبہ

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//جموں کے ٹرانسپورٹروں نے مسافر کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ایک ٹرانسپورٹر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہے لیکن مسافر کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈیزل کی قیمت 82 روپے فی لیٹر تھی تب کرایہ بڑھا گیا تھا لیکن آج ڈیزل 95 روپیے فی لیٹر ہے لیکن کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔موصوف نے کہا کہ ٹرانسپورٹرس پچھلے ڈیڑ دو برسوں سے مشکلات میں ہیں اور بینکوں کو قرضہ بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ بھی مانگ ہے کہ جس وقت کے دوران ہماری گاڑیاں کھڑی رہیں اس وقت کا بینک سود معاف کیا جائے۔موصوف کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرانسپورٹ کمشنر کے پاس ایک تجویز پیش کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس پر جلد سے جلد غور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبوں کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔