تازہ ترین

سانبہ سیکٹر میں4 ڈرون نمودار

فورسز کو الرٹ کر دیا گیا

تاریخ    3 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اتوار کی شام ایک بار پھر ڈرون دیکھے گئے۔مبینہ طور پر 4 ڈرون فائرنگ رینج سے کافی دور تھے جس وجہ سے سیکورٹی فورسز ان پر فائرنگ نہیں کرسکے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام دیر گئے قریب 8 سے نو بجے  کے درمیان سانبہ سیکٹر میںپیش آیا۔سیکورٹی فورسز نے چار مشتبہ ڈرونوں کی نقل و حمل دیکھی تاہم سیکورٹی  فورسزنے مشکوک ڈرون پر فائرنگ نہیں کی کیونکہ وہ فائرنگ رینج سے کافی دور تھے ۔کچھ دیر تک فضا میں رہنے کے بعد ڈرون واپس چلے گئے۔