تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے40134 نئے کیس،422اموات

تاریخ    2 اگست 2021 (19 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40134 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
پیر کومرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31695958 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 424773 اموات ہوچکی ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 36946 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3085746 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 413718 ہیں۔ دریں اثناءملک میں ویکسی نیشن کی کل تعداد 472223639 ہو گئی ہے۔
 

تازہ ترین