تازہ ترین

سرینگر ائر پورٹ کے داخلی دروازے

نئے 10ایکسرے چیکنگ کونٹر قائم ہونگے

تاریخ    2 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


ثاقب ملک
سرینگر //سرینگر ایئر پورٹ میں توسیع منصوبہ کے مطابق آئندہ سال سے ائرپورٹ کے داخلی دروازوں پر نئے 10ایکسرے چیکنگ کونٹروں میں قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس سال سرینگر ایئر پورٹ کے دروازوں میں ایکسرے کونٹروں کی تعداد 16ہوجائی گی۔ ڈائریکٹر ایئر پورٹ سنتوش ڈھوکے نے کہا کہ اس وقت داخلی دروازوںمیں 6ایکسرے چیکنگ مشینیں نصب ہیں جبکہ آئندہ سال مزید 10مشینیں نصب کی جائیں گی اور اس سے سفر کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1100کروڑ روپے کے منصوبہ کیلئے کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا ہے اور اس کا نیا نقشہ بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈر کا عمل جاری ہے اور اُمید ہے کہ رواں سے کے آخر تک ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ ڈھوکے نے کہا کہ ایئر پورٹ میں منتقل ہونے والی ٹنل تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 4ٹنل کام کررہے ہیں جبکہ 5ویں ٹنل نئے توسیع منصوبہ کے تحت بنائی جائے گی کیونک ہوائی جہازوں کی موجودگی اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اسلئے 5ویں ٹنل تعمیر کرکے سفر کو مزید آسان بنایا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر ایئرپورٹ براہ راست انڈین ایئر فورس کے کنٹرول میں ہے جو ہوائی سفر کو کنٹرول کرتے ہیں جبکہ لینڈنگ ، آگ کی وارداتوں اور جہاز تباہ ہونے کی ذمہ داریاں بھی ایئرفورس دیکھا ہے جبکہ بلڈنگ ٹرمنل، مسافروں کی داخلہ اور آنے جانے کی جگہ اور ایئر کرافٹ پارک اے اے آئی کنٹرول کرتا ہے۔

تازہ ترین