تازہ ترین

مشہور پکوان سے مہمانوں کے دل جیتیں

طلعت پرویز نے جموں میں عملے کے تربیتی پروگرام کی نگرانی کی

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//مہمان نوازی کی صنعت کے بہترین طریقوں کو اَپنانے اور مہمان نوازی وخاطر تواضع عملے کو کاروبار میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے قابل بنانے کیلئے اِن ہائوس کپپسٹی بلڈنگ پروگراموں کی ایک سیریز کا ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول جموں میں اہتمام کیا جارہا ہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول طلعت پرویز نے جدید تربیتی پروگرام کو سراہا اور خدمت میں اِنسانی عنصر کی اہمیت کے بارے میںبالخصوص مہمان نوازی و خاطر تواضع میں اس کا کلائنٹ / مہمان قومی وی وی آئی پی ایس ہونے کے ساتھ اہم آئینی عہدوں اور ریاستی مہمانوںوغیرہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری نے محکمہ اَفسران پر زور دیاکہ وہ مہمانوں کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولیات کو وسعت دیں تاکہ ٹکٹ بکنگ سہولیات ، ٹرانسپورٹ سہولیات ، فرنٹ ڈیسک پر آسانی سے دستیاب، ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر، مقامی مقامات کے بارے میں معلومات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عملے کو محکمہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات سے اچھی طرح آگاہ ہونا چاہئے۔محکمہ کے اثاثے اور علاقے کے مشہور پکوان سے مہمانوں کو سب سے زیادہ سہولیت فراہم کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ایچ اینڈ پی اَپنے مہمانوں کو جو خدمات فراہم کرتا ہے وہ پہلا اور دیر پا تاثر ہے جو مہمان اَپنے ساتھ جموںوکشمیر کے بارے میں لے جاتے ہیں اور تمام عملے کو تلقین کی کہ وہ اَپنی بہترین کوششیں جاری رکھیں۔اُنہوں نے عملے کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے ہفتہ وار یوگا سیشن منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ٹریننگ پروگرام میں کمشنر سیکرٹری مہمان نوازی اورخاطر تواضع کا خیر مقدم کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر مہمان نوازی و پروٹوکول جموں انسویا جموال نے اس طرح وضع کردہ صلاحیت بڑھانے کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

تازہ ترین