تازہ ترین

جموں و کشمیر سب سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کرنے والی 5ریاستوں اور یوٹیز میں شامل

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


سری نگر//نیشنل ہیلتھ اتھارٹی حکومت ہند کی طرف سے جاری  اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر پچھلے چھ مہینوں میں سب سے زیادہ آیوشمان کارڈ رکھنے والی سرفہرست پانچ ریاستوں /یو ٹیز میں شامل ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر نے پچھلے چھ مہینوں میں 19 لاکھ آیوشمان کارڈ تیار کئے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اے بی  پی ایم ۔جے اے وائی  ایس ای ایچ اے ٹی کا افتتاح 26 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نے کیا تھا ۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج ایک فلوٹر بنیاد پر فی خاندان 5 لاکھ روپے اے بی  پی ایم ۔ جے اے وائی  ایس ای ایچ اے ٹی  کے وہی فوائد ہیں جو اے بی ۔پی ایم جے اے وائی کے تحت دستیاب ہیں ۔ یہ اسکیم جموں و کشمیر کے تمام باشندوں بشمول حکومت جموں و کشمیر کے ملازمین /پینشنرز اور ان کے خاندانوں پر محیط ہے ۔ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی  پی ایم ۔ جے اے وائی ) ایس ای ایچ اے ٹی پی ایم ۔جے اے وائی  کے ساتھ مل کر صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات تک کیش لیس رسائی فراہم کرتا ہے ، یعنی ہسپتال اے بی پی ایم ۔ جے اے وائی ایس ای ایچ اے ٹی تصورات کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کے طبی علاج پر تباہ کُن اخراجات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس میں ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے 3 دن اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد 15 دن کے اخراجات جیسے تشخیص اور ادویات شامل ہیں ۔ اسکیم کے فوائد پورے ملک میں پورٹیبل ہیں یعنی ایک مستفید ہندوستان میں اے بی پی ایم جے اے وائی کے تحت 24000 سے زیادہ سرکاری یا نجی ہسپتالوں ( بشمول مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں شامل 226 ہسپتالوں ) میں سے کسی کا دورہ کر سکتا ہے ۔ اس اسکیم کو لفٹینٹ گورنر نے اولین ترجیح دی ہے ، جو اس اسکیم کے نفاذ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی جے اینڈ کے ڈاکٹر ساگر ڈوفوڈے ( آئی اے ایس ) نے بتایا کہ ریاستی ہیلتھ ایجنسی نے دیگر اقدامات کے علاوہ ایک منفرد پہل ’ گاؤں گاؤں آیوشمان ‘ شروع کی ہے جس کا مقصد پوری آبادی کو آیوشمان بھارت کارڈ فراہم کرنا ہے ۔ کم سے کم مدت میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ تمام اہل مستحقین آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہیں ، سی ایس سیز کی جانب سے فائدہ اٹھانے والوں کی موقع پر رجسٹریشن کیلئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں سو فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے وی ایل ایز تعینات کئے گئے ہیں اور پی آر آئیز شامل ہیں ۔ اس اسکیم کی نگرانی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈولو روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کہا کہ ’’ جہاں تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کا تعلق ہے یہ مہتواکانکشی صحت انشورنس اسکیم گیم چینجر بننے والی ہے ۔ ‘‘