تازہ ترین

کورونا سے فوت ہوئے 55صحافی

یوگی حکومت کی اہل خانہ کو 10دس لاکھ روپے کی مالی امداد

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


لکھنئو//کووڈ۔19 کی وجہ سے مرنے والے 55 صحافیوں کے اہل خانہ نے ہفتہ کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے 10دس لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کی۔وزیراعلیٰ نے کہا ، "ہم نے بہت سے ایڈیٹروں صحافیوں اور میڈیا برادری کے ارکان کو دیکھا ہے کہ وہ اپنا فرض پورا کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ نقصان کی تلافی نہیں کی جا سکتی ، لیکن ہم خاندانوں کو مدد فراہم کر سکتے ہیں۔