تازہ ترین

پولیس افسران ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار :وزیراعظم

تاریخ    1 اگست 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ پولیس افسر ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں، اس لئے ان کے ہر کام میں قوم سب سے پہلے کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہئے ۔حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت انڈین پولیس سروس کے ٹرینیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ‘‘آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ آپ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر ایکشن، آپ کی ہر سرگرمی میں قوم سب سے پہلے ، ہمیشہ پہلے کا جذبہ جھلکنا چاہیے ’’۔انہوں نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پولیس سروس میں شامل ہو رہے ہیں جب ملک میں ہر میدان اور ہر سطح پر تبدیلی کی لہر جاری ہے ۔آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ‘‘1930 سے 1947 کے درمیان ملک میں جو لہر اٹھی ، جس طرح ملک کے نوجوان آگے آئے ، پوری نوجوان نسل ایک مقصد کے لیے متحد ہو گئی ،آج آپ میں بھی یہی جذبہ متوقع ہے ۔ اس وقت ملک کے لوگوں نے سوراج کے لیے جدوجہد کی۔
 

تازہ ترین