تازہ ترین

پنجاب میں ہند- پاک سرحد کے نزدیک ہندوستانی علاقے میں 2 درانداز ہلاک: بی ایس ایف

تاریخ    31 جولائی 2021 (40 : 04 PM)   
(Representational file pic)

یو این آئی
فیروزپور// پنجاب کے فیروز پور سیکٹرکے متصل ہندوستان- پاکستان سرحد پر امرکوٹ تھیہکلن بی او پی میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کردیا۔
بی ایس ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب بی او پی علاقے میں تعینات اہلکاروں نے کچھ مشکوک حرکت دیکھی اور دراندازہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پی ایس ایف بیان کے مطابق حرکت ہونے پر اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے سرحد پر لگی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اُنہیں ہلاک کیا گیا۔