تازہ ترین

سیاسی جماعتیں جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہیں: غلام نبی آزاد

تاریخ    31 جولائی 2021 (33 : 04 PM)   


یو این آئی
جموں// سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جموں میںنامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔