تازہ ترین

ایل جی سنہا کی آئی ای ایس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کولگام کے نوجوان کو مبارک باد

تاریخ    31 جولائی 2021 (52 : 02 PM)   
(Tanveer Ahmad Khan)

یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) امتحان سال 2020 میں قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے نوجوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
 ضلع کولگام کے نگین پورہ کنڈ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد خان نامی نوجوان نے یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقدہ انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) کے امتحان میں آل انڈیا سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
 لیفٹیننٹ گورنر نے تنویر احمد خان کو انکی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “ جموں و کشمیر کے نوجوان موروثی طور پر قابل اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں“۔