تازہ ترین

جموں وکشمیر میں 14 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

تاریخ    31 جولائی 2021 (52 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کے روز دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں چودہ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے جموں میں 27 جون کو بر آمد کی گئی ایک آئی ای ڈی اور لشکر مصطفیٰ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر یہ چھاپے ڈالے گئے ان میں شوپیان، اننت ناگ، بانہال اور جموں کا سنجوان علاقہ شامل ہیں۔
 

تازہ ترین