تازہ ترین

جنوبی ضلع پلوامہ میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق

تاریخ    31 جولائی 2021 (36 : 08 AM)   
(Representational file pic)

سید اعجاز
جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع صحت افزا مقام ناگہ بیرن میں سنیچر کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے وہاں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں پہلے مسلح تصادم اور بعد میں دو عدم شناخت جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ناگہ بیرن بہک کے تار سر مار سر علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اُن کا سامنا چھپے جنگجوﺅں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ چھڑگیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
ناگہ بیرن علاقہ ترال میں پڑنے والا ایک صحت افزامقام ہے تاہم اس کا جغرافیائی محل وقوع داچھی گام جنگلات سے ملتا ہے۔
 

تازہ ترین