تازہ ترین

کرگل وجے دیوس: زنانہ کالج پریڈ کے کیڈٹس کی بہادرفوجیوں کو تہنیت

تاریخ    31 جولائی 2021 (12 : 01 AM)   


 جموں// زنانہ کالج پریڈ گراونڈ کے این سی سی کیڈٹس نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر بہادر فوجیوں کوپیش کرنے کے لئے متعدد گریٹنگ کارڈ تیار کیے۔اس سال کالج کے کیڈٹس نے یہ دن مسلح افواج کے ساتھ منانے اور انہیں مبارکباد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔کیڈٹوں نے اے این او لیفٹیننٹ سمن لتا اور سینئر کیڈٹس ایس یو او انیدھی دیوی اور ایس یو او شیٹل بھٹ کی رہنمائی میں ، فوجیوں کا استقبال کرنے سنجوں ملٹری اسٹیشن میں 4 گرینیڈیئرس کا دورہ کیا۔ کیڈٹوں کا وہاں استقبال کیا گیا اور انھیں تازگی دی گئی اور انہوں نے یونٹ کے 2 آئی سی سے بات چیت کی۔بعد میں کیڈٹس کو چوتھے گرینیڈیئرز کے پی وی سی ہولڈر کے مجسمے پر لے جایا گیا اور قوم کے بہادر سپاہیوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ کیڈٹس نے فوجیوں کو سلام پیش کیا اور قوم کی حفاظت کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کیا۔یونٹ کے 2 آئی سی نے کیڈٹس کا ان سے ملنے اور ہاتھ سے بنے خوبصورت سلام کے لیے شکریہ ادا کیا۔