تازہ ترین

بھاجپا ضلع صدرنے سرحدی گائوں نور کوٹ کا دورہ کیا

تاریخ    31 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدرپونچھ انجینئر محمد رفیق چستی نے اپنے پاریٹی کے لیڈران اور کارکنان کے ہمراہ سرحدی گائوں نور کوٹ کا دورہ کر کے وہاں کی عوام سے ملاقات کی اور مرکزی سرکار کی جانب سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سرحدی عوام کو روشناس کیا۔انھوں نے مقامی شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں اس وقت خصوصیت کے ساتھ تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کیاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وبائی حالات میں لوگوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ ہو یا پھر کسانوں کی پیداوار میں اضافہ کے کے ان کی آمدنی میں اضافے کرنے کے منصوبے ہوں لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لئے مرکزی حکومت جموں کشمیر یوٹی میں کئی اہم سکیمیں شروع کئے ہوئے ہے ۔انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام جو کہ پچھلے ساٹھ سالوں سے پچھڑی ہوئی ہے اس کو راحت پہنچانے کے لئے مرکز کوئی بھی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔اپنے دورے کے دوران انھوں نے گائوں کے کپٹن علی بھائی جنکا حال ہی میں انتقال ہواتھا کے لواحقین سے بھی ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس دوران مرحوم کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔