تازہ ترین

سکم میں8مزدورتودے کی زد میں آکر لقمہ اجل

بنگال کے کئی اضلاع میں بارشوں سے زندگی درہم برہم

تاریخ    31 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دیلی // مغربی بنگام کئے کئی اضلاع میں کل شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوا ۔کلکتہ شہر میں 30گھنٹے سے زاید وقفے تک بارش ہونے کے بعد کلکتہ شہر کے متعدد علاقے زیر آب ہوگئے ہیں ۔کلکتہ کارپوریشن نے اضافی پمپ لگا کر پانی نکالنے کا انتظام کیا ہے ۔ کارپوریشن کا کنٹرول 24گھنٹے کام کررہے ۔ شہری کسی بھی مسئلے کی اطلاع کے لیے براہ راست کنٹرول روم کو کال کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ادھر سکم میںجمعہ کی صبح تیز بارش کی وجہ سے ممکھولا میں کئی بولڈر گر گئے اور اس دوران یہاں کا کیمپ بھی بہہ گیا، اس واقعہ میں مجموعی طور پر 8 مزدور کے بہہ جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ریل پروجیکٹ پر کام کے دوران تیز بارش کا اثر دیکھنے کو ملا اور لینڈ سلائڈ کی وجہ سے غار میں کام کر رہے کئی مزدور پھنس گئے۔مقامی لوگوں نے تین مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکال لیا ہے اور انھیں مقامی اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ادگربہار میں بھاگلپور ضلع کے رنگڑا تھانہ علاقہ میں جمعہ کو کوسی ندی میں ایک کشتی کے اچانک پلٹ جانے سے چار لوگوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے ۔ جبکہ چھ لوگ تیر کر باہر نکل آئے ۔
 

تازہ ترین