تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں32سالہ شہری کی مبینہ خود کشی

تاریخ    30 جولائی 2021 (35 : 04 PM)   
(Representational image)

یو این آئی
سری نگر// شمالی ضلع بارہمولہ میں سوپور کے چھانہ کھن علاقے میں جمعہ کی سہ پہر ایک 32 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو لٹکا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے اطلاع دی کہ مذکورہ شخص کواپنی رہائش گاہ پر لٹکا ہوا پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
 

تازہ ترین