تازہ ترین

بارہمولہ میں گرینیڈ دھماکہ، چار سی آر پی ایف اہلکار اور شہری زخمی

تاریخ    30 جولائی 2021 (07 : 02 PM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کو ایک زور دار گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قصبہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب نماز جمعہ سے قبل خان پورہ پل پر مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو زو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے چار سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔ 
 پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی۔