تازہ ترین

بارہمولہ میں گذشتہ روز سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد

تاریخ    30 جولائی 2021 (05 : 10 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ میں گزشتہ روز لاپتہ ہوئی ایک خاتون کی لاش جمعہ کو پراسرار حالت میں پائی گئی ۔
فریدہ بیگم زوجہ گلزار احمد میر ساکن گتیار بارہمولہ نامی ایک 45 سالہ خاتون گذشتہ شام کو اپنے میوہ باغ میں گئی تھی مگر لوٹ نہیں آئی۔
اگر چہ اس کے اہل خانہ نے اسے تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کی لاش کو آج صبح نزدیکی میوہ باغ میں برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔