تازہ ترین

کشتواڑ فلیش فلڈ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری

تاریخ    29 جولائی 2021 (26 : 04 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ روز فلیش فلڈ کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاپتہ ہونے والے 19 افراد کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح آپریشن بحال ہوا۔
ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نیتجے میں سات افراد جاں بحق، ڈیڑھ درجن زخمی جبکہ 19 دیگر لاپتہ ہوئے تھے۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جائے واردات پر جمعرات کو بچاو¿ اور ریلیف آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی دو مشترکہ ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔
 

تازہ ترین