تازہ ترین

ملک میں 43509 نئے کورونا کیس،640اموات ، ایکٹو کیسز میں 4404 کا اضافہ

تاریخ    29 جولائی 2021 (02 : 04 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی //ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے ایکٹو کیسزمیں 4404 اضافہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30701612 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 22 ہزار 662 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.38 فیصد ہوگئی ہے اورشرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
 

تازہ ترین