تازہ ترین

اترپردیش: سڑک حادثہ میں 18 ہلاک، متعدد زخمی

تاریخ    29 جولائی 2021 (25 : 12 AM)   


بارہ بنکی//اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم اٹھارہ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈٹ جمنا پرساد کے مطابق لکھنئو اجودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہواجب ہریانہ سے بہار جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس کے ایکسل ٹوٹ جانے سے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی کہ پیچھے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی ۔اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر کیا جارہاہے۔
 
 
 

وزیر اعظم کا معاوضے کا اعلان

نئی دہلی//اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2۔ 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ۔2 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،50 ہزار روپے دینے کی منظوری دے دی ہے ۔