تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز پر دستی بم حملہ ، کوئی نقصان نہیں

تاریخ    28 جولائی 2021 (46 : 05 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سری نگر// مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو شمالی کشمیر میں سوپور علاقے کے درسو رفیع آباد میں پولیس پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ جنگجوﺅں نے رفیع آباد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی طرف گرینیڈ پھینکا تاہم اس واقعہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واقعہ کے بعد سوپور پولیس ، 32 آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروںنے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔