تازہ ترین

کشتواڑ سانحہ؛ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر7 ،ہنوز20افراد لاپتہ: پولیس

تاریخ    28 جولائی 2021 (16 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے بدھ کو کشتواڑ ضلع میں پیش آئے سانحہ میں کے بارے میں تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی حادثے میں مہلوکین کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔بیان کے کچھ ہی دیر بعد آئی جی پی جموں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مہلوکین کی تعداد سات بتائی۔
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد میں تین خواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ابھی 20افراد لاپتہ ہیں۔
پولیس نے بیان میں چھ مہلوکین کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میںساجہ بیگم زوجہ غلام محمد ساکن ہونزر دچھن،راقیلہ بیگم زوجہ ذاکر احمد(خانہ بدوش)،گلشن نبی ولد غلام رسول ساکن ہونزر دچھن،عبد المجید ولد نذیر احمد ساکن ہونزر، زائرونہ بیگم زوجہ حاجی لال دین (خانہ بدوش) اور توصیف اقبال ولد محمد اقبال ساکن ہونزر دچھن شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ شب بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 مکانات ، 1 راشن ڈیپو اور ایک پل کو نقصان پہنچا۔اس حادثے کے بعد ابھی20افراد لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔