تازہ ترین

کشتواڑ فلیش فلڈ : وزیر داخلہ کی ایل جی اور ڈی جی سے بات،12زخمی افراد بازیاب،26ہنوزلاپتہ

تاریخ    28 جولائی 2021 (31 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع کشتواڑ کے دچھن، ہونزڑ علاقے میں بدھ کو بادل پھٹنے اور فلیش فلڈ سے متاثرین کی جانیں بچانے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔
اس قدرتی حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”میں نے کشتواڑ (جموں و کشمیر) میں بادل پھٹنے کے بارے میں جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ این ڈی آر ایف بھی وہاں پہنچ رہی ہے۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جائیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔“۔
اس دوران کشتواڑ پولیس نے واقعہ کو لیکر تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دچھن ہونزر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 6 مکانات اور 1 راشن ڈیپو کو نقصان پہنچا۔ تقریبا 25-26 مقامی افراد لاپتہ ہیں۔ اب تک 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 12 زخمیوں کو اب تک بازیاب کرایا گیا ہے۔ کشتواڑ پولیس اور علاقہ کے مقامی افراد ایس ایچ او دچھن کی سربراہی میں بچاو آپریشن جاری ہے“۔