تازہ ترین

جموں کشمیر کیلئے موسمی الرٹ جاری،30جولائی تک بارشوں کا امکان

تاریخ    28 جولائی 2021 (12 : 11 AM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سری نگر// محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے لئے شدید موسمی الرٹ جاری کیا جس میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے طوفانی سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔
 اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر آسمان ابر آلود ہے اور پونچھ ، راجوری ، ریاسی اور اس کے آس پاس کے کچھ مقامات پر تیز ہوائیںبھی چل رہی ہیں اور گرج چمک بھی ہورہی۔
انہوں نے کہا”وقفے وقفے سے بارش کا امکان زیادہ تر تیس جولائی تک ہے۔ بعض مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس سے نشیبی علاقوں میں طوفانی سیلاب ، مڈ سلائیڈ ، لینڈ سلائیڈ اور سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔
اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ایک بار پھر انتباہ دیا جاتا ہے اور انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ چکی ہے۔لوگوں کو پہاڑی علاقوں میں گھمونے پھرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔