تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس ہلاکتیں415 مزید 30,000متاثر

تاریخ    28 جولائی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی //ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا سے متاثر 42 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز میں 13 ہزار سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔دریں اثناء ملک میں کورونا وائرس کے 29 ہزار،689 نئے کیسز رپورٹ اور اس وبا کی وجہ سے 415 افراد ہلاک ہوگئے ۔  اس سے قبل پیر کو کورونا وائرس کے خلاف 66 لاکھ 3 ہزار 112 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 44 کروڑ 19 لاکھ 12 ہزار 395 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 29،689 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 951 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 42 ہزار 363 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،06،21469 ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 13،089 سے گھٹ کر تین لاکھ 98 ہزار 100 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 415 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد چار لاکھ 21 ہزار 382 ہوگئی ہے ۔