تازہ ترین

پارمپورہ میں دریائے جہلم سے غیرمقامی شہری کی لاش برآمد

تاریخ    28 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


ارشاداحمد
سرینگر//پارم پورہ میں دریائے جہلم میں منگلوار کوایک غیرمقامی شخص کی لاش سطح آب پر پائی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ پارمپورہ میں مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک لاش کوسطح آب پر دیکھااور فوری طور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے لاش کوتحویل میں لیاجس کی شناخت  محمد زاہد ملک ولد محمد یونس ساکنہ اتر پردیش کے طور ہوئی۔پولیس کے مطابق ابھی تک یہ پتہ نہیں چلاہے کہ یہ خودکشی کامعاملہ ہے یاکچھ اور۔پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو مردہ گھر میں رکھا ہے جبکہ کیس درج کرکے مزیدتحقیقات جاری ہے۔