تازہ ترین

ٹنگمرگ کی بیشتر سڑکیں خستہ حال | عوام کو چلنے پھرنے میں مشکلات درپیش

تاریخ    28 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ // ٹنگمرگ کی گجر بستی رنگہ والی دارہ کشی کی رابط سڑک گزشتہ دس برسوں سے آمدورفت کے قابل نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ایک مقامی سماجی کارکن منظور احمد چچی کے مطابق رنگہ والی دارہ کشی رابط سڑک محکمہ آر اینڈ بی ماگام کی لاپرواہی سے آمدورفت کے قابل نہیں ہے۔ادھر شاہ محلہ چھانہ پورہ کنزر سے قصائی محلہ تک رابط سڑک کی حالت ابتر ہونے سے  مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایمرجنسی کے دوران بیمار کو ہسپتال پہنچانے کیلئے کوئی گاڈی علاقے میں آنے کیلئے تیار نہیں ہوتی۔ مقامی شہری غلام جیلانی ریشی نے بتایا کہ ایک طرف جہاں محکمہ ار اینڈ بی سڑکوں کی مرمت اور میکڈم بچھانے کا دعویٰ کرتا ہے وہیں زمینی سطح پر بیشتررابط سڑکیں خستہ حالی کا منظر پیش کرتی ہیں۔ریشی کے مطابق ٹنگمرگ کے دور دراز علاقوں کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ رنگہ والی اور قصائی محلہ کے لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے ان سڑکو ں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔