تازہ ترین

شوپیان میں قدرتی چشمہ کوڑے دان میں تبدیل | لوگوں کی انتظامیہ سے شان رفتہ بحال کرنے کی اپیل

تاریخ    28 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


شاہد ٹاک
لشوپیان//شوپیان قصبہ میں موجود ایک چشمہ کوڈا کرکٹ کی ڈھیر میںتبدیل ہوچکاہے۔ منی سیکریٹریٹ کے قریب واقع اس چشمہ کے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب یہ چشمہ اب لوگوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہوچکا ہے۔لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اس چشمہ کی شان رفتہ کی بحالی کیلئے انتظامیہ کوئی اقدام نہیں کررہی ہے ۔ عبدالریشد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اس چشمے کا پانی بہت صاف و شفاف ہوا کرتا تھااور لوگ اسے شوق سے استعمال میں لاتے تھے۔کئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی شوپیاں بھی کوڈا کرکٹ اسی چشمہ کے پاس ڈالتی ہے جس کی وجہ سے یہ چشمہ اپنی شان کھوچکاہے بلکہ علاقے کی خوبصورت بھی ختم ہو تی جا رہی ہے ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس خوبصورت چشمے کی شان رفتہ بحال کی جائے۔میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر جاہد آزاد نے اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چشمے کی شان رفتہ کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے اس کی فیسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کئے ہیں اور ان کا کام مکمل ہونے کے بعدمزید کام کیا جائے گا۔