تازہ ترین

صفاپورہ میں نصب سٹریٹ لائٹس بیکار

تاریخ    28 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل// صفاپورہ گاندربل میں چند سال قبل مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلی کوچوں اور بازار میں لاکھوں روپے خرچ کرکے  سٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں جو تین سالوں کے اندر ہی خراب ہوگئیں جس کے سبب گلی کوچوں اور بازاروں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے ۔ مقامی آبادی کے مطابق وہ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہر گلی، نکڑ اور بازاروں میںآوارہ کتوں نے ڈیرہ ڈالا ہے۔تجارت پیشہ افراد نے بھی بازاروں میں نصب سٹریٹ لائٹس کے ناکارہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک دوکاندار محمد یوسف نے بتایا کہ پچھلے چند روز سے بازار میں دوران شب نقب زنون کی سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی تصویریں سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کی گئیںجس کی وجہ سے تجارت پیشہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازار میں نصب سٹریٹ لائٹس جو ناکارہ ہوچکی ہیں ان کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے۔