تازہ ترین

سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان از جان

تاریخ    27 جولائی 2021 (28 : 12 PM)   
(Mubashir Khan for Kashmir Uzma)

نیوز ڈیسک
 سری نگر//سرینگر کے نوا کدال علاقے بلبل لنکر میں منگل کے روز ایک 25 سالہ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کرجاں بحق کردیا۔
 سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میران علی پٹھان نام کے اس نوجوان پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جاں بحق نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک باڈی بلڈر تھا ۔
 

تازہ ترین