تازہ ترین

۔4اہل خانہ پر مشتمل کنبہ دریائے چناب میں ڈوب گیا | بانہال میں یو پی کا مزدور اور ہندوارہ میں بچی لقمہ اجل

تاریخ    27 جولائی 2021 (06 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال//جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے نزدیک پیر کوایک المناک سڑک حادثے میں ریلوے پولیس کا ایک افسر اپنے 4اہلخانہ سمیت لقمہ اجل بن گیا۔انکی نجی گاڑی دریائے چناب میں ڈوب گئی اور اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ افسر اپنی اہلیہ اور 2کمسن بچوں سمیت پانی کی لہروں  میں بہہ گئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی سہ پہر پیش آیا جب سوئفٹ کار زیر نمبر JK-02CM/7664، جس میں میاں بیوی اور انکے دو بچے سوار تھے، سرینگر سے جموں کی طرف جانے کے دوران مہاڑ رام بن کے مقام پر سڑک سے لڑھک کرسیدھے دریائے چناب  میں گر گئی۔ پیر کی شام تک کار میں سوار میاں بیوی اور ان کے دو بیٹوں کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے اور اندیشہ ہے کہ یہ سب دریائے چناب کے تیز بہاو میں بہہ گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر بعد اڑھائی بجے انہیں حادثے کی اطلاع  ملی جس کے بعد بچاو کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چناب کے کنارے کار سے گرا  ایک بیگ برآمد ہوا اور اس میں ایک کاپی پر بچے کے ٹیچرکا فون نمبر لکھا تھا جس کی مدد سے یہ بات سامنے آئی کہ بد قسمت کنبہ پلورہ جموں کا رہائشی تھا اور راکیش کمار ریلوے پولیس فورس میں انسپکٹر کے طور پر کام کررہا تھا جوکشمیر میں ریلوے پولیس فورس میں تعینات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزید  تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کار میں راکیش کمار ، ان کی اہلیہ آشا رانی ، ان کے دو بیٹے پندرہ سالہ سچیت بھگت اور سات سالہ محول بھگت سوار تھے اور وہ کار سمیت دریائے چناب میں لاپتہ ہوئے ہیں ۔ادھرجموں سرینگر شاہراہ پر پیر کی صبح قریب چھ بجے بانہال کے نزدیک چملواس علاقے میں اترپردیش کے بجنور سے مزدوروں کو لیکر سرینگر آرہا ایک ٹیمپو ٹرولر مخالف سمت سے آرہے ٹرک کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔مہلوک کی شناخت ساجد احمد ولد عبد القیوم ساکن بجنور ریاست اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ادھرہندوارہ  میں5سالہ بچی لقمۂ اجل بن گئی۔ ماگام ہندوارہ میں ایک ٹاٹا ٹیاگو گاڑی زیر نمبرJK09B/9036نے5سالہ حور جان دختر عبدالرشید بٹ ساکن ماگام کو زوردار ٹکر ماردی۔ خون میں لت پت مذکورہ بچی کو ضلع ہسپتال ہندوارہ لے جانے کے دوران وہ راستہ میں ہی دم توڑ بیٹھی اور ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔
 

تازہ ترین