تازہ ترین

صدر جمہوریہ کی’ ڈگر وار میموریل بارہمولہ‘ پر حاضری | ملک کی سلامتی کیلئے جان دینے والے فوجیوں کوسلام | گلمرگ کے ہائی آلٹی چیوڈ وار فیئر سکول کا بھی دورہ

موسم کی خرابی کے سبب کرگل دورہ منسوخ

تاریخ    27 جولائی 2021 (06 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//  صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقعہ پر جنگی یاد گار واقع دراس میںکرگل جنگ کے دوران جاں دینے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کا طے شدہ پروگرام موسم کی خرابی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا۔2019میں بھی اسی طرح کی موسمی صورتحال کی وجہ سے صدر جمہوریہ کا دورہ منسوخ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے بادامی باغ میں فوجی یادگار پر پھول مالائیں پہنائیں تھیں۔پیر کی صبح جب موسم کی خرابی کی وجہ سے انکا ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر سکا تو اسکے بعد انکا پروگرام نئے سرے سے ترتیب دیا گیا۔صدر جمہوریہ نے بعد میں کرگل شہداء کو خراج عقیدت ادا کرنے کی غرض سے بارہمولہ میں فوجی یاد گار پر پھول نچھاور کئے ۔راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے’’ کرگل وجے دیوس کے موقعہ پر صدر جمہوریہ کووند نے’ ڈگر وار میموریل بارہمولہ، جموں کشمیر‘ پر حاضری دی اور ان سبھی فوجیوں کو خراج عقیدت ادا کیا جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کیں‘‘۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ کو 1999کے کرگل جنگ میں جان دینے والے فوجی جوانوں کی یاد میں دراس میںقائم فوجی یادگار پر حاضری دیکر انہیں خراج عقیدت ادا کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے انکا دورہ منسوخ کیا گیا۔راشٹر پتی بھون  کے ٹیوٹ میں کہا گیا ہے’’ صدر نے ڈگر جنگی یادگار بارہمولہ پر حاضری دی اور ملک کیلئے جان دینے والے فوجیوں کو کراج پیش کیا۔صدر کیساتھ ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے،جنرل آفیسر کمانڈنگ، چنار کارپس بھی ہمراہ تھے۔ ڈگر وار میموریل پر صدر نے نے کہا’’ ملک ان جوانوں اور افسروں کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں کے باوجود بھی سرحدوں کی حفاظت کی،انہوں نے ہمت، بہادری اور قربانی کی بے پناہ مثالیں رقم کی ہیں‘‘۔صدر جمہوریہ نے بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ’ ہائی آلٹی چیوڈ وار فئیر سکول گلمرگ‘ کا دورہ کیا اور سکول و جنار کارپس کے افسران اور جوانوں کیساتھ تبادلہ خیال کیا۔صدر نے کہا’’ مجھے فوجیوں کیساتھ مل کر بہت خوشی ہوئی، میں انہیںملک کی حفاظت اور سلامتی کو ممکن بنانے کیلئے انکی جرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔ہائی آلٹی چیوڑ وار فیئر سکول بھارتی فوجیوں کی تربیت کیلئے قائم کیا گیا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے۔یاد رہے صدر کووند اتوار کو چار روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے ہیں۔آج نصدر جمہوریہ کا پروگرام کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ کنوکیشن سے خطاب اور تقسیم اسناد کا ہے۔یہ تقریب ایس کے آئی سی سی کے انٹر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد کی جارہی ہے۔وہ 28 جولائی کو واپس نئی دہلی روانہ ہونگے۔ صدر جمہوریہ امکانی طور پر نئی دہلی روانگی سے قبل امرناتھ گھپا اور  ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے۔
 
 

 کرگل کے جانبازوں کو میرا سلام :لیفٹیننٹ گورنر

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے’’کرگل وجے دیوس‘‘کے موقع پر کارگل جنگ کے شہداء اور جانبازوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ SKICCمیں سوموار کوشروع ہوئے تین روز’ینگ تھنک ٹینک 2021ویلڈیکٹری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ میں بھارتی فوج کے جانبازوں کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دی اور ہندوستان کی سرزمین کو دراندازوں سے آزاد کرایا۔انہوں نے کہاکہ میں ان لازوال ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ،جنہوں نے ہماری عظیم قوم کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کی۔