تازہ ترین

شادی معاونت اسکیم | ضلع سرینگرمیں 23 معاملات کو منظوری

تاریخ    27 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر کی ضلع سطحی منظوری کمیٹی (ڈی ایل ایس سی) کا اجلاس پیر کو یہاں ضلعی ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے شادی سے متعلق امدادی اسکیم کے تحت ضلع سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ غریب لڑکیوں کے حق میں1103885روپئے پر مشتمل 23 کیس منظور کئے۔اس اسکیم کے تحت شادی کے لئے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کے حق میں 25000 روپے کی مالی امداد اور 5 گرام سونامنظورکیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی سرینگر ضلع کی ایک ہزار سے زیادہ لڑکیوں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے اور ان کے حق میں 4.13 کروڑ روپئے کی رقم منظور اور تقسیم کی گئی ہے۔اجلاس میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد یاسین لون ، ایس ڈی ایم ویسٹ اکشے لبرو ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اشرف آخون اور ڈی پی او آئی سی ڈی ایس زینت آرا نے شرکت کی۔
 

تازہ ترین