تازہ ترین

آستانہ مرگ ہارون میں ایک روزہ صفائی مہم

تاریخ    27 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//ہارون سرینگر کے علاقہ دارا کی پہاڑیوں پر موجود خوبصورت مناظر سے لبریز آستانہ مرگ میں دارا ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے ذریعہ  بڑے پیمانے پر ایک روزہ صفائی مہم اور ماحولیاتی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کو پولیس اسٹیشن ہارون، پھاک ڈیولپمنٹ فورم اور وائلڈ لائف کنزرویشن فنڈ کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں اور معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ٹھوس فضلہ ، پالی تھین ، پلاسٹک کی خالی بوتلوں سمیت دیگر گندگی کے ڈھیر جمع کرکے معقول جگہ پر ٹھکانے لگا دیا گیا۔اس موقع پر شرکا نے اس اقدام کو سراہا اور آستانہ مرگ کو صاف ستھرا بنانے میں مدد دینے کا عہد کیا۔بیداری نشت کے دوران پروگرام منتظمین نے خطاب کرتے ہوئے گندگی کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اہمیت پر زور دیا، ساتھ ہی آستانہ مرگ کی صفائی اور خوبصورتی پر عہد کیا گیا۔
 

تازہ ترین