تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں 45 ہزار افراد ہیپاٹائٹس- سی سے متاثر

تاریخ    27 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
ویلنگٹن//نیوزی لینڈ کے تقریبا 45000 رہائشی ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہیں ، اگرچہ ان میں سے نصف تک کئی برسوں تک علامات کے ظاہر ہوئے بغیر اس مرض سے لاعلم رہے ۔ہیلتھ کے ڈائرکٹر جنرل ایشلے بلوم فیلڈنے یک بیان میں کہا کہ عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر ایسے پر خطر افراد کو جراثیم کے جلد اور آسان جانچ کیلئے ملک میں پاپ اپ ہیپاٹائٹس سی ٹسٹنگ کلینک قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ لوگوں کو انفیکشن کی تیز رفتار اور آسان تشخیص کے خطرے سے دوچار افراد کی مدد کی جاسکے ۔ خطرے میں پڑنے والے افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جن کو زیادہ خطرہ والے ملک میں علاج ملا یا پیدائش کے وقت ہیپاٹائٹس سی سے متاثران کی ماں تھی۔بلوم فیلڈ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی خون سے پیدا ہونے والا وائرس ہے جو جگر پر حملہ کرتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ نیوزی لینڈ میں ہر سال ایک ہزار کے قریب افراد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر اورتقریباً 200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس طرح کے علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہوگئی ہے ، اور دائمی ہیپاٹائٹس سی کے 98 فیصد افراد کا علاج کیاجاسکتا ہے ، لیکن اس کے لئے لوگوں میں انفیکشن کی جانچ پڑتال ضروری ہے تاکہ ان کا علاج کیا جاسکے ۔
 

تازہ ترین