تازہ ترین

پیگاسس جاسوسی ، مہنگائی اور کسانوں کا معاملہ | پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا ہنگامہ

تاریخ    27 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//پیگاسس جاسوسی ، مہنگائی اور کسانوں کے معاملوں پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ممبروں کی طرف سے زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کو پیر کو دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔تین التواء کے بعد کانگریس ، ترنمول کانگریس ، بائیں اور کچھ دوسری اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایک بار پھر پریزائیڈنگ آفیسر رما دیوی کے پوڈیم کے سامنے آئے جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی تو چوتھی بار نعرے بازی کرنے لگے ۔شوروغل کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے فیکٹرس ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 پر غوروفکر اور پاس کرنے کے لئے ایوان کے سامنے پیش کیا۔  بڑھتے ہوئے شوروغل کو دیکھ کر محترمہ دیوی نے منگل کی صبح 11 بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔اس سے قبل لوک سبھا میں اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی کو تیسری بار پیر کے لئے سہ پہر تین بجے تک ملتوی کرنا پڑا تھا۔
 

تازہ ترین