تازہ ترین

جانبازوں کی قربانیاں ناقابل فراموش: راجناتھ

تاریخ    27 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//یو این آئی// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر یہاں نیشنل وارمیموریل جا کرمادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجناتھ سنگھ کے ساتھ وزیر مملکت برائے دفاع اجئے بھٹ نے بھی وارمیموریل پر ملک کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجناتھ سنگھ اور بھٹ اب سے کچھ دیر قبل نیشنل وار میموریل پہنچے اور انہوں نے جانبازوں کوسلام پیش کیا۔ وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا ‘‘ کارگل وجئے دیوس کے موقع پر میں ہندوستانی فوج کی جرأت ، شجاعت اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں’’۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ‘‘ کرگل جنگ کے بہادرجوانوں نے ہندوستان کی سلامتی کا سنہری باب اپنی ہمت ، بہادری اور قربانی سے لکھا ہے ’’۔مشکل اور دشوار حالات کے باوجود ہندوستانی فوج نے کرگل میں جو فتح حاصل کی وہ اپنے آپ میں بے مثال ہے ۔ میں کرگل جنگ میں جاں بحق ہونے والے سبھی بہادر فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک بار پھر یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ ملک ان کی قربانی ، ان کی یاد کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ دہلی میں نیشنل وار میموریل ہمارے اس عزم کی علامت ہے ۔ امر چکر پر جل رہی امر جیوتی ہندوستانی فوج کی بہادری اور قربانی کی ‘اگنی ساکشی ’ہے ۔
 
 

 پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوںمیںخراج عقیدت پیش

نئی دہلی//یو این آئی//کارگل فتح کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا نے پیر کے روزملک کے بہادر فوجیوں کے اعزاز میں چند لمحوں کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کی یاد میں کارگل کی فتح کی 22 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر یہ ایوان ہندوستانی فوجیوں کی ناقابل تسخیر جرات، بہادری کو سلام پیش کرتا ہے جو کارگل کی جنگ جیتنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دور رس رکاوٹوں، ناموافق علاقے اور موسم نیز اونچائی پر موجود دشمن پر قابو پایا تھا۔دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی کارگل جنگ کے بہادروںکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر کہا کہ آج کارگل جنگ کی فتح کا دن ہے ۔ اس جنگ میں، فوجیوں نے مشکل حالات میں ناقابل یقین جرات کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بہادری آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔
 

 

تازہ ترین