تازہ ترین

کرگل وجے دیوس پر مودی کا خراج عقیدت

تاریخ    27 جولائی 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کرگل وجئے دیوس کے موقع پر کارگل کے بہادوروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ‘‘ ہم ان کی قربانی کو یاد کرتے ہیں ۔ ہم ان کی بہادری کو یاد کرتے ہیں ۔ آج کرگل وجے دیوس پر ہم اپنے تمام جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے کرگل میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ ان کی بہادری ہمیں ہر روز تحریک دیتی ہے ۔ اس پوسٹ کے ساتھ میں گزشتہ سال کے من کی بات پروگرام کے کچھ اقتباسات کی ویڈیو بھی شیئر کر رہا ہوں ’’۔ کرگل وجئے دیوس ہندوستانیوں کے لئے ایک بہت اہم دن ہے ۔ ہندوستان کے بہادرجوانوں نے اس دن کرگل کی چوٹیوں پر ڈیرا جمائے بیٹھے دراندازوں اور پاکستانی فوجیوں کو بھگایا تھا۔ تقریبا دو ماہ تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں ہندوستانی افواج نے زبردست فتح حاصل کی تھی۔
 

تازہ ترین