تازہ ترین

جموں کشمیر میں 1کورونا ہلاکت،102نئے کیس

تاریخ    26 جولائی 2021 (51 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوںکے دوران کورونا وائرس کے102نئے کیس سامنے آئے۔ اس دوران ایک کورونا مریض کی موت بھی واقع ہوگئی جو گذشتہ دو روز کے دوران پہلی کورونا ہلاکت ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ شام سے یو ٹی میں جو نئے کورونا کیس سامنے آئے اُن میں82کا تعلق وادی کشمیر جبکہ20کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
ابھی تک یوٹی میں کل ملاکر320759افرادکورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔