تازہ ترین

رام بن میں کار لڑھک کر دریا میں جاگری، ایک ہی گھر کے چار افراد کی موت کا خدشہ

تاریخ    26 جولائی 2021 (51 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// ضلع رام بن کے مہر علاقے میں پیر کو ایک کار دریا میں گرنے کے بعد جموں ضلع کے ایک خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق کار میں راکیش کمار ولد مہندر ناتھ ، اپنی بیوی آشا رانی اور ان کے دو بیٹے سچت بھگت اور مہر بھگت سوار تھے اور وہ سری نگر سے جموں کی طرف جارہے تھے کہ رام بن مہر علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
اطلاعات میںعینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈرائیور کا اچانک گاڑی پر کنٹرول ختم ہوگیا اور وہ کار کو مہر کے مقام پر ندی میں گرنے سے نہیں روک سکا۔
حادثے کے فورا بعد بچاو اورامدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسافروں یا گاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔