تازہ ترین

کرگل وجے دیوس: دراس میں وار میموریل پر تقریب کا اہتمام

تاریخ    26 جولائی 2021 (41 : 05 PM)   


یو این آئی
سری نگر// کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی۔
یاد رہے کہ اس تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو شرکت کرنا تھی لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔