تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام اہرہ بل علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران1 جنگجو جاں بحق

تاریخ    26 جولائی 2021 (34 : 05 PM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں واقع سیاحتی مقام اہرہ علاقے میں پیر کو سیکورٹی فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم کے ابتدائی مرحلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے پہلے معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی اورکچھ دیر بعد ہی دوسرے ٹویٹ میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔پولیس نے تاہم کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔پولیس نے مزید کہا ©© کہ فورسز کاآپریشن جاری ہے۔
 اس سے قبل ذرائع کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ جمعیت نے اہرہ میں مخصوص علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔